افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا فعل قابل مذمت ہے،پاکستان

image

پاکستان نے کہا ہے کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بدتہذیبی سفارتی اصولوں کیخلاف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ فعل قابل مذمت ہے،ہم اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔

سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ،افغان قونصل جنرل پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے

دوسری جانب ماہرین خارجہ امور کا کہنا ہے کہ یہ مناظر سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے، افغان قونصل جنرل کی اس حرکت پر خیبرپختونخوا حکومت کو بھی احتجاج کرنا چاہیے۔

محکمہ خارجہ کو سفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US