اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی بند ، سالٹ رینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

image

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کر دی گئی۔

اسلام آباد سے لاہور جانے والی موٹروے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ، اسلام آباد ٹول پلازہ سے گاڑیوں کا رخ تبدیل کیا گیا تاہم لاہور سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کے لیے موٹروے کھلی ہے۔

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج

ادھر موٹر وے للہ انٹر چینج بند ھونے سے سالٹ رینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

یاد رہے کہ آج لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہو رہا ہے ، گزشتہ روزحکومت پنجاب نے رنگ روڈ کاہنہ میں جلسے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی تھی،جلسے کا وقت دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک  ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US