فائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کو قتل کردیا گیا

image

حسین آباد میں فائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اے ڈی سولنگی کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کےعلاقے حسین آباد میں فائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی رہنما اے ڈی سولنگی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا زخمی کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ، جو گولیاں لگنے سے زخمی ہوا، جیسے سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پی پی رہنما اےڈی سولنگی کو6 گولیاں ماری گئیں، واقعہ سولنگی برادری کے دوگروپس کے جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے رشتےداروں کے ساتھ نتازع تھا، کچھ سال پہلے ان کے چار بھائیوں کو بھی قتل کیا گیا تھا تاہم سیاسی وابستگی کی وجہ سے ان کےرشتہ داربھی ناراض تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے شک کی بنیادپرفائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم گرفتاری ظاہرنہیں کی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow