کوئٹہ: پولیس موبائل پر دھماکا، اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

image

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ انتظامیہ کا بتانا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کر ر کھا تھا، جونہی خالق شہید پولیس تھانے کی موبائل موقع پر پہنچی تو زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکا روں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریمورٹ کنٹرول سے اڑا یا گیا جبکہ مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کی ٹیم کر رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow