خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کا پروگرام بنایا ہوا تھا۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان پر سیدھی سیدھی گولیاں چلائی گئیں، راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ علاقے کا منظر پیش کر رہے تھے۔
بیرسٹر گوہر گرفتاری کے بعد رہا ، سلمان اکرم راجہ کو پولیس لے گئی
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی حکمرانی میں پی ٹی آئی خواتین پر شیلنگ کی گئی، پی ٹی آئی کارکنان کو کامیاب احتجاج ریکارڈ کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اگلے ہفتے علی امین گنڈاپور پھر پنجاب آ کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔