علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا حکومت چلانے کے قابل نہیں،عطاتارڑ

image

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پورکا بیان ناکامی کا اعتراف ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے، کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا حکومت چلانے کے قابل نہیں۔اسلام آباد اور پنجاب پر لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دوہرانے کا اعلان ہے۔

سوراب ،قلات میں زلزلے کے جھٹکے

علی امین گنڈا پور اپنا نقصان کریں گے کسی اور کا نہیں ،ان کا کوئی بیان، اقدام اور رویہ جمہوری، سیاسی اور پارلیمانی نہیں ،انہوں نے کبھی نہیں کہا تعلیم، صحت، روزگار کیلئے مقابلہ کریں گے۔

انقلاب لانا ہے تو صحت، تعلیم اور عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کا لائیں،خیبرپختونخوا میں کرپشن اور نا اہلی کی انتہا ہو چکی ،مقابلہ ہوتا اگر خیبرپختونخوا حکومت بجلی صارفین کو کوئی ریلیف دیتی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم 2 اکتوبر کو پاکستان آئینگے

مقابلہ ہوتا اگراسپتال، درس گاہوں کی تعمیر سے عوام کی خدمت کا کوئی ریکارڈ بناتے ،پی ٹی آئی کو تکلیف ہے کہ پاکستان معاشی بحالی کی راہ پر کیوں چل پڑا ہے ،ان کو تکلیف ہے مہنگائی 32 فیصد سے 9.6 فیصد پر کیوں آگئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US