دل کی تکالیف سے اموات، پاکستان دنیا میں 30 ویں نمبر پر آگیا

image

پاکستان دل کی تکالیف سے اموات میں دنیا میں 30 ویں نمبر پر آگیاہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 29 فیصد اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہورہی ہیں جبکہ ملک بھر میں سالانہ چار لاکھ افراد دل کی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر یونیورسٹیز و کالجز میں داخلہ بند

60 برس تک کی عمر کے ہر چار میں سے ایک شخص دل کی شریانوں کی کمزوری میں مبتلا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق 30 سال سے کم عمر افراد کوزیادہ خطرات لاحق ہیں، احتیاط لازمی ہے۔

تمباکو نوشی، مرغن غذائیں، موٹاپا، ہائی بلڈپریشرامراض قلب کی بڑی وجہ ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 66 سال کی عمر کے مرد اور 70 سال کی عمر تک کی خواتین میں ہارٹ اٹیک کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US