پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل مہنگا ہو گیا

image

پاکستان کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کی رات جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’ڈیزل کی قیمت میں 05 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔‘

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد اس کی فی لیٹر نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔‘پیٹرول پرانی قیمت 247 روپے 03 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ان قیمتوں کا اطلاق منگل اور بدھ کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔‘اس سے قبل 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 02 روپے 07 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 03 روپے 40 پیسے کمی کی گئی تھی۔حکام وزارتِ خزانہ کے مطابق ’پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow