’عمران خان صحت مند اور درست ہیں‘، بیرسٹر گوہر نے میڈیکل رپورٹ جاری کردی

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے منگل کی رات بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔یہ میڈیکل رپورٹ پمز ہسپتال اسلام آباد کے دو ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے تیار کی گئی ہے جس کے مطابق ’عمران خان صحت مند اور درست ہیں۔‘اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر نارمل ہے، تاہم وہ گذشتہ پانچ روز سے بدہضمی کا شکار تھے جس کے لیے وہ پہلے سے ہی ادویات استعمال کر رہے ہیں۔‘

اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان کو گذشتہ چند ماہ سے ٹِنی ٹس بیماری کی بھی شکایت ہے اوراس کے لیے بھی وہ مختلف ادویات کا استعمال کر رہے ہیں۔‘’بانی پی ٹی آئی نے کانوں کی بیماری سے متعلق کوئی تازہ شکایت نہیں کی اور نہ ہی انہیں کسی نئی میڈیکیشن کی ضرورت ہے۔‘اس سے قبل بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا تھا کہ ’عمران خان کی ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کروا دی گئی ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔‘منگل کی رات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ’آج شام تقریباً چار بجے دو ڈاکٹروں جن میں ایک ای این ٹی ماہر اور ایک طبی ماہر شامل تھے، اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے آئے۔‘چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق ’ہمیں کچھ دیر پہلے اطلاع ملی تھی کہ الحمدللہ عمران خان خیریت سے ہیں اور آج ایک گھنٹہ ورزش کر چکے ہیں۔‘بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ’میں پی ٹی آئی کے ہر کارکن اور سپورٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو عمران خان کی صحت کے بارے میں فکر مند تھے۔‘قبل ازیں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے اڈیالہ جیل جانے والے ڈاکٹر عاصم حسین کو داخلے کی اجازت نہیں ملی اور وہ ملاقات کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow