جیل خانہ جات سندھ کے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ

image

سندھ حکومت نے جیل خانہ جات سندھ کے افسران تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جس کے مطابق سینئر اور جونیئر آفیسرز کی تنخواہیں پولیس کے افسروں کی تنخواہوں کے برابر کر دی گئی ہیں۔

مرغی کا گوشت 569 روپے کلو ہو گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی جیل سندھ کی تنخواہ میں 80 ہزار کا اضافہ کیا گیاہے جبکہ ڈی آئی جی، اے آئی جی اور سینئر سپرنٹنڈنٹ گریڈ 19 کے افسران کیلئے 66 ہزار کا اضافہ عمل میں لایا گیا ہے۔

ایس پی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی تنخواہوں میں 51200 کا اضافہ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کیلئے ماہانہ 29200 کا اضافہ کیا گیاہے۔ دوسری طرف اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل و دیگر کو 19688 روپے اضافی ملیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US