پرویز الہیٰ کا نام دوبارہ نو فلائی لسٹ میں شامل

image

پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیرون ملک سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی گئی ۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی سفارش پر پرویز الہیٰ کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ اینٹی کرپشن پنجاب مقدمے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

جج ہمایوں دلاور اوران کی فیملی کیخلاف اینٹی کرپشن کی انکوائری شروع

اینٹی کرپشن پنجاب نے سفارش کی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز الہٰی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا جائے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 3 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ، ان کے صاحبزادے راسخ الہیٰ اور بہو زارا الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US