گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، نارووال، فیصل آباد اور گرد و نواح میں سموگ رہنے کا امکان ہے۔

یہ حکومت مشکوک مینڈیٹ کی وجہ سے یہاں بیٹھی ہے، مفتاح اسماعیل

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور بلند بالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US