حکومت نے ترمیم کیلئے 11 ووٹ خرید لئے تھے ، حصہ نہ لیتے تو بہت گندا مسودہ آتا ، مولانا فضل الرحمن

image

مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترمیم کیلئے حکومت کی جانب سے ووٹ خریدنے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت نے ترمیم کیلئے 11 ووٹ خرید لیے تھے، ہمارے 8 ووٹ تھے، ووٹ نہ دیتے تو ترمیم کا بہت گندا مسودہ آتا۔ ہم نے اپوزیشن میں رہ کر ترمیم منظور کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے پر اتفاق

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم میں 56 شقیں تھیں جن کو ہم 22 پر لے آئے ،5 شقیں جے یو آئی کی شامل ہوئیں اور آئینی ترمیم کی شقیں 27 ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ نہ بھی کرتے تو ووٹ خرید لئے گئے تھے ،ایک مہینے کی محنت کے بعد جے یو آئی نے اپنا ہد ف حاصل کر لیا ، پی ٹی آئی نے اپنے حالات کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات میں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا۔

آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمن نے حکومت کا ساتھ دے کر یوٹرن لیا، لطیف کھوسہ

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی رہنمائوں کی قید و بند کیخلاف ہوں، نئے انتخابات سے ہی ملک بچ سکتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US