جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان کو 7 نام ارسال ، 2 کی حتمی منظوری دیں گے

image

 پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نام ارسال کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی محمد خان، عامر ڈوگر جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز، محسن عزیز اور عون عباس بپی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کا باضابطہ طور پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک ایک رکن شامل ہو گا۔

بانی پی ٹی آئی تجویز کردہ ناموں میں سے دو ناموں کی حتمی منظوری دیں گے، عمران خان کا تجویز کردہ نام اسپیکر کو بھجوایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US