آبادی کے لحاظ سے سپریم کورٹ میں 13سے زیادہ ججز نہیں ہونے چاہئیں،فواد چودھری

image

سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی کوئی اوقات نہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آبادی کے لحاظ سے سپریم کورٹ میں 13سے زیادہ ججز نہیں ہونے چاہئیں،بھارت کی سوا ارب کی آبادی ہے وہاں 33ججز ہیں۔

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھیمن ساہا کا تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

برطانیہ میں 12،امریکا میں 9اورجرمنی میں 16ججز ہیں،سپریم کورٹ میں 25ہزار سے زائد مقدمے نہیں ،سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو پارہا،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیادہ تر سیاسی کیسز ہیں۔

میرے اوپر بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں40کیسز ہیں،اعظم سواتی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر بھی کیسز ہیں ، 47ہزار سے زائد کیسز اس وقت عدلیہ میں نچلی سطح پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بینائی سے محروم نعت گو اور کرکٹر کوگاڑی کا تحفہ

ججز کی تعداد بڑھانا جوڈیشری میں کوئی ریفارمز نہیں ،پنجاب میں بہت سارے ججز کی اسامیاں خالی ہیں،امتحانات ہوئے مگر بہت سارے وکیل اس میں کوالیفائی بھی نہیں کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں ،آصف زرداری ، نواز شریف کی ان معاملات میں کیا پوزیشن ہے؟


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US