پی آئی اے کی خریداری کیلئے کے پی حکومت ہر حد تک جائے گی، بیرسٹر سیف

image

خیبر پختون خوا حکومت کے مشیرِ اطلاعات  بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی خریداری کے لیے خیبرپختون خوا حکومت ہر حد تک جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے بولی کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کر کے منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والوں کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے۔

عمران خان رہائی کے بعد باہر نہیں جائینگے ، پاکستان میں ہی رہیں گے ، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ جس نے منافع بخش ادارے کو تباہ کیا وہی بولی میں پیش پیش ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US