100 سال سے بھی زیادہ.. آنے والے برسوں میں انسان کی عمر کتنی لمبی ہوسکتی ہے؟

image

نیدرلینڈز میں ہونے والی ایک منفرد تحقیق نے یہ تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ انسانوں کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی بڑھ سکتی ہے۔

جہاں دنیا بھر میں سو سال کی عمر کو عبور کرنے والے افراد کو "سینچورین" کہا جاتا ہے، نیدرلینڈز کی اس تحقیق نے انسانوں کی ممکنہ عمر کے بارے میں نیا زاویہ پیش کیا ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کوئی بھی انسان اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کتنی عمر تک زندہ رہ سکتا ہے۔

نیدرلینڈز کے ایراسمس یونیورسٹی اور ٹلبرگ یونیورسٹی کے شماریات دانوں نے گزشتہ 30 برسوں میں نیدرلینڈز میں فوت ہونے والے 75 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ ان کی تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ خواتین کی زیادہ سے زیادہ عمر 115.7 سال جبکہ مردوں کی 114.1 سال ہو سکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنسدانوں نے اس تحقیق کو امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے ساتھ جوڑا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ عمر 90 سے 99 سال کے درمیان ہو سکتی ہے اور یہ بامشکل 115 سال تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ تحقیق جین لوئیس کالمنٹ نامی فرانسیسی خاتون کے غیر معمولی کیس کو بھی چیلنج کرتی ہے، جنہوں نے 122 سال کی عمر میں دنیا کا سب سے طویل عرصہ جینے کا ریکارڈ بنایا۔ جین لوئیس 1997 میں 122 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔

اس تحقیق نے انسانوں کی طویل عمر کے حوالے سے ایک نیا سوال اٹھایا ہے کہ کیا واقعی کسی فرد کی عمر کا ایک انتہائی حد ہوتا ہے؟ اور اگر ایسا ہے تو ہم اسے کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US