میں اور ہاردک اب بھی ایک خاندان ہیں۔ طلاق کے بعد نتاشہ کا حیران کن بیان! بھارت چھوڑنے کے بارے میں کیا بتایا؟

image

"میں بھارت کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور چھوڑوں گی بھی کیوں؟ ہمارا بیٹا آگستیا ممبئی میں اسکول جاتا ہے، اور ہم اپنے بیٹے کی وجہ سے اب بھی ایک فیملی ہیں۔" - نتاشا اسٹینکوویچ

ماڈل اور ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ نے بھارت چھوڑنے سے متعلق افواہوں پر صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور ہاردک کے درمیان علیحدگی کے باوجود، ان کا بیٹا آگستیا ان دونوں کو ایک خاندان کی شکل میں جوڑے ہوئے ہے۔ نتاشا نے واضح کیا کہ ممبئی ان کے بیٹے کا گھر ہے اور وہ خود بھی یہاں مضبوط جڑیں رکھتی ہیں۔

سربیا کے دورے کی وضاحت کرتے ہوئے، نتاشا نے کہا کہ یہ ہر سال کا معمول ہے۔ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ انہوں نے بھارت کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل ہاردک اور نتاشا نے اپنی چار سالہ شادی کے اختتام کا اعلان کیا تھا، مگر اب بھی ان کے بیٹے کی خاطر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار رشتہ قائم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US