میرا کسی سے رابطہ نہیں ، سیاست میں رنگینی متوقع ، 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئنیگی ، شیخ رشید

image

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں رنگینی متوقع ہے ، 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں آئین ہے نہ  قانون اور نہ ہی انصاف، جن لوگوں نے ملک کو معاشی طور پر ڈیفالٹ کیا ان کے بیٹوں نے وہاں بھی تباہ کیا تاکہ ٹیکس نہ دینا پڑے۔

عمران خان 24 نومبر کے جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے اپنے بچوں کو لندن سے بلائیں،خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ غریب تو مر گیا ہے، آج آئی ایم ایف وفد جا رہا ہے ،غریب اور مر جائے گا،غریب کے بچوں کے حالات ان کو پتہ نہیں ،گھر کا چولہا بھی نہیں جل رہا، بچوں کے پاس داخلے کی فیس نہیں، لال حویلی میں رابطہ کریں راولپنڈی کی ساری بچیوں کی فیس ہم دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کسی سے کوئی رابطہ نہیں، چاہتا ہوں بے شک تنگ گلی سے راستہ نکلے، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام لوگوں کو رہائی ملے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US