مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم کو خط

image

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشترکہ مفادات کونسل کا باقاعدہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے یہ مطالبہ وزیر اعظم شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں کیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90روز میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے۔

کام کریں ورنہ وزارت اعلیٰ سے چھٹی ، بشریٰ بی بی کی علی امین گنڈا پور کو وارننگ

جنوری 2024 کے بعد سے یہ آئینی تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا، اہم مسائل کے حل، امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے یہ اجلاس ضروری ہے۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم ذاتی دلچسپی لیکر اجلاس کا باقاعدہ انعقاد یقینی بنائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US