اسلام آباد میں مزید 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 میں توسیع

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 میں توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں عوامی اجتماع، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، 5یا5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،چیئرمین پی سی بی

پابندی کا اطلاق ریڈ زون، تھرڈ ایونیو، مری روڈ ،ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، فورتھ ایونیو، ڈی چوک سمیت شہر کے تمام مقامات پر ہوگا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اس بار خیبر پختونخوا کے نوجوانوں نے عمران خان کو نکالنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، حکومت کوئی حماقت نہ کرے۔

عاقب جاوید ون ڈے کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

بیرسٹر سیف نے کہا کہ 24 نومبرکے احتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کے لئے پورا بندوبست کر دیا ہے، پہلے بھی رکاوٹیں عبورکر کے اسلام آباد پہنچے تھے اب بھی پہنچیں گے، کنٹینرزعوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کا قافلہ اسلام اباد پہنچے گا، مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں، عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کو نکال کر مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US