پی ٹی آئی کے احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری

image

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ غریب آدمی کو ریلیف دلانا نہیں۔ بلکہ ریاست پر چڑھائی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پر چڑھائی کرکے معافی نہیں ملے گی۔ بلکہ معافی اپنے گناہوں کی سزا کے بعد ہی ملے گی۔

طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے بعد ایک نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔ اور ایک بار پھر آخری کال دی گئی ہے۔ ان کے احتجاج کا وہی نتیجہ ہو گا جو پہلے آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ رہا ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہر بار اپنی نوکری پکی کرتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کہتے کچھ اور کرتے کچھ اور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قیام امن کیلئے افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمن

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کسی کو معاشی استحکام کو نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا۔ بہن اور بھابھی کے درمیان پارٹی پر قبضہ کی لڑائی ہے۔ جبکہ کبھی ہیرے کی انگوٹھیاں اور کبھی توشہ خانہ کھا جانا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی طور پر شدید انتشار کا شکار ہوچکی۔ اور پی ٹی آئی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US