پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت کم ہونے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کردی گئی

image

پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک کھلےرہیں گے،ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

رجسٹر وی پی این سے مثبت تنقید پر کوئی قباحت نہیں ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی سے ماحولیاتی کیفیت میں بہتری آئی ، 15نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں میں نظرثانی کی گئی ہے۔

دوسری جانب  لاہور اور ملتان میں بیکریوں کے اوقات کار میں بھی  نرمی کردی گئی ہے،دونوں شہروں میں بیکریاں دس بجے تک کھلی رہیں گی،محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US