بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

image

بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بچوں نے سپین تنگی کے علاقے میں ویران جگہ سے مارٹر گولہ اٹھا لیا تھا ، بچے مارٹر گولے سے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔

میانوالی میں تھانے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی میتیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ،  تینوں بچے مقامی دینی مدرسے میں زیر تعلیم تھے ۔ پولیس نے علاقے میں سرچنگ شروع کر دی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US