عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

image

پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے۔ جس کے بعد ان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی درخواست پر بشریٰ بی بی سے جواب طلب

دوران سماعت اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی نئی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے بعد عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

سیکرٹری داخلہ کی جانب سے صوبوں میں درج مقدمات کی رپورٹ بھی جمع کروائی گئی ، بعد ازاں عدالت نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے بعد نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US