لندن، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی پرحملے کا کیس بند

image

لندن پولیس نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کا کیس بند کر دیا۔

سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سفارتی گاڑی پر مڈل ٹیمپل پر حملے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے ہائی کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ واقعے کی ویڈیو کا جائزہ لے کر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بنگلہ دیش کی پاکستانیوں کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم، بھارت پریشان

پاکستان ہائی کمیشن نے واقعہ کے حوالے سے تمام دستیاب شواہد پولیس کو فراہم کئے تھے مگر پولیس نے کہا کہ واقعے میں کسی کے زخمی نہ ہونے اور کوئی دوسرا نقصان نہیں ہوا لہذا کسی بھی شخص پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔

پاکستانی حکومت نے اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 23 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرکے ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US