فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیر اطلاعات کو پکڑیں ، بیرسٹر سیف

image

خیبرپختونخواکے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ شرط یہ ہے کہ مذاکرات بامعنی ہوں اور ڈرامہ نہ ہوں، احتجاج کے دوران بھی ہم مذاکرات کر رہے تھے۔

عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت تحریک انصاف کے 5 رہنما رہا

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیراطلاعات کو  پکڑیں۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ سیکڑوں کارکنان ہمارے زخمی ہیں اور دہشتگرد بھی ہمیں کہا جا رہا ہے، آئین کے دائرے میں قانون کا نفاذ کرنا ہے تو ہم ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US