شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس عائد

image

شادی ہال میں تقریب کرنے پر بکنگ کرنے والوں کو 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے شادی ہال پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کر دیا ہے، ہال میں تقریب کرنے پر پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔

شادی ہال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا، شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا، بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

رانا رئیس نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US