لاہور اور ملتان میں مارکیٹوں کے اوقات پر عائد پابندی ختم

image

لاہور اور ملتان میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے اوقات پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت اوقات کار پر عائد پابندی حالیہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے پیش نظر واپس لے لی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ صارفین کیلئے فری سولر پینل اسکیم کا افتتاح کر دیا

دونوں شہروں میں دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس اب مقررہ اوقات کے بغیر معمول کے مطابق کھلے رہ سکتے ہیں۔

اس حکم کا فوری اطلاق ہوگا اور تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پابندی ختم کرنے کا حکم ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے جاری کیا۔

واضح رہے کہ ڈی جی ماحولیات کی جانب سے اسموگ میں اضافے کے سبب پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US