بانی پی ٹی آئی کو سیاسی لوگ پسند نہیں تھے، مولا بخش چانڈیو

image

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی لوگ پسند نہیں تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے پروگرام کوئسچن آورسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی لوگوں سے بات چیت کرنا نہیں چاہتے تھے، الیکشن کے بعد بلاول نے کہا تھا کہ ہم آپ کیساتھ حکومت بنانے کو تیار ہیں۔

معاشی ترقی کیلئے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر ہے، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ ہم نے شہبازشریف کی غیر مشروط حمایت کی، جو ماحول بن گیا تھا وہ جمہوریت کیلئے خطرناک تھا اس لیے حکومت کا ساتھ دیا۔

لیڈر بھاگتا نہیں، گولیوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے، ہر بحران کا حل مذاکرات میں ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگتے رہے، اب خود تیا رہورہے ہیں، فیصل واوڈا جس منصب پر فائز ہے ان سے ملنے میں حکمت رکھی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US