خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، آرمی چیف کی وزیراعلٰی سے ملاقات

image
جنرل عاصم منیر نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور صوبے کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں سے الگ الگ بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ’شرکا نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ایک سیاسی آواز اور عوامی حمایت کی ضرورت پر اتفاق رائے کیا۔ سیاسی نمائندوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مسلح افواج اور ایل ای اے کی غیر متزلزل حمایت کی، اور دہشت گرد گروپوں کے انتہا پسندانہ فلسفے کے خلاف سیاسی رنگوں سے بالاتر ہو کر ایک متحد محاذ کی ضرورت پر اتفاق کیا۔‘

’دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے‘

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی شرکت کی۔

چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ ’ہم برائی کی قوتوں کے خلاف متحد ہیں، مجھے اپنی سکیورٹی فورسز کی شاندار کامیابیوں پر بے حد فخر ہے۔ ان کی لگن، حوصلے اور عظیم قربانیوں کے ذریعے ہم نے اپنی سرحدوں کے اندر اور اس سے باہر دہشت گرد تنظیموں کی آپریشنل صلاحیتوں کو کامیابی سے کم کر دیا ہے۔‘

’ہماری افواج نے انتھک محنت سے دہشت گردوں کے اہم لیڈروں کا تعاقب کیا اور انہیں ختم کیا، ان کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کیا اور ان کے ٹھکانوں کو بے اثر کر دیا، جس سے یہ واضح پیغام گیا کہ دہشت گردی کی ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہ جنگ جاری ہے اور ہم اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts