بیرون ملک سے مزید 34 پاکستانی بے دخل

image

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت 7 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 پاکستانیوں کو بے دخل کرکے کراچی بھیجا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 3 بلیک لسٹ سمیت 5 افراد کو بے دخل کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں امیگریشن سے انکار کرکے ایک کو واپس بھیج دیا گیا۔ 11 کو جیلوں سے رہا کرکے، 4 کو زائد المیعاد قیام پر ڈی پورٹ کیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق بے دخل 2 پاکستانی آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ تھے۔ ایتھوپیا اور قطر سے 2 بلیک لسٹ 2 رہائشی قوانین کی خلاف ورزی اور 2 مفرورین کو پاکستان واپس بھیجا گیا۔

تنزانیہ میں بغیر پاسپورٹ، عمان میں غیرقانونی داخل ہونے پر 3 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔امیگریشن نے تینوں ڈی پورٹیز کو مردان، مالاکنڈ اور گوجرانوالہ انتظامیہ کے حوالے کیا۔

اس کے علاوہ قبرص میں زائد المیعاد قیام پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts