سائبیرین ہواؤں کی دستک، پارہ 14.3 پر آ گیا، ٹھنڈ مزید بڑھے گی

image

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے باعث موسم قدرے سرد محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں سائبیرین ہواؤں کے نئے سسٹم کے زیرِ اثر سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے جبکہ جنوری کے پہلے دو ہفتے موسم نسبتاً سرد رہنے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US