8 سالہ بچے کے سامنے باپ کا قتل۔۔ بیٹے نے دل دہلا دینے والا واقعہ بتا دیا ! ویڈیو

image

“ابو نے ایک ڈکیت کو قابو میں کر لیا تھا لیکن پھر دوسرا ڈاکو آیا اور اس نے گولی چلائی جو ابو کے سر میں لگی اور وہ اسی وقت گر گئے“

یہ کہنا ہے 8 برس کے اس بچے کو جس نے اپنی آنکھوں کے سامنے باپ کے قتل کا دل دہلا دینے والا منظر دیکھا۔

کراچی میں سفاکی کی انتہا ہو گئی، دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران چار بچوں کے باپ کو اس کے بیٹے کے سامنے بے دردی سے قتل کر دیا۔ 35 سالہ عامر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد روانہ ہونے والا تھا کہ موت نے اس کا راستہ روک لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں خوفناک مناظر قید ہو چکے ہیں—عامر نے بہادری دکھاتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، مگر اس کی یہ مزاحمت موت کی وجہ بن گئی۔ ڈاکو کا ساتھی، جو پہلے موقع کی تلاش میں تھا، فوراً گن نکال کر عامر پر اندھا دھند فائرنگ کر دیتا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے عامر خون میں لت پت زمین پر گر جاتا ہے، اور اس کے معصوم بیٹے کی آنکھوں کے سامنے اس کا محافظ ہمیشہ کے لیے بچھڑ جاتا ہے۔

معصوم بچے کی بے بسی کی تصویر ہر دیکھنے والے کا دل دہلا رہی ہے۔ اپنے باپ کو بچانے کی طاقت نہ ہونے کے باوجود وہ منظر سے پلک نہیں جھپکاتا، جیسے وقت کو روک لینا چاہتا ہو، جیسے چیخ کر اپنے والد کو واپس بلانا چاہتا ہو۔ مگر بے رحم گولیاں سب کچھ چھین چکی تھیں۔

واقعے کے بعد سی ٹی ڈی، انویسٹیگیشن ونگ، اور دیگر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا کراچی کے شہریوں کی جان و مال کبھی محفوظ ہو سکے گی؟ اس افسوسناک قتل نے ایک بار پھر شہر میں قانون کی عمل داری پر بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts