آج ملک بھر میں سونے کی قیمت کئی ہزار کم ہوگئی. آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 5500 روپے کم ہو کر تین لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4714 روپے کم ہو کر دو لاکھ 74 ہزار 348 روپے پر آ گئی۔
اسی طرح عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 51 ڈالر گر کر 2038 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔