عید کی خوشیاں ابھی تازہ ہی تھیں کہ فلکیاتی ماہرین نے عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخوں کا اعلان کر دیا! متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں ذی الحج کا چاند کب نظر آئے گا اور قربانی کی خوشیوں کا دن کون سا ہوگا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو 28 مئی کو اسلامی مہینے ذی الحج کا پہلا دن ہوگا، جس کے تحت 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق چاند صبح 7:02 پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا، جو چاند نظر آنے کے امکانات کو مزید بڑھا دے گا۔ تاہم، حتمی فیصلہ مقامی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
سرکاری کیلنڈر کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں ذی الحج 9 سے 12 تک (1445 ہجری) چار دن کی سرکاری تعطیلات ہوں گی، جس کا مطلب ہے کہ عید کی لمبی چھٹیاں ہر کسی کے لیے خوشخبری ثابت ہوں گی۔
پاکستان میں بھی ماہرین فلکیات نے ابتدائی حسابات کی روشنی میں 7 جون 2025 بروز ہفتہ کو عید الاضحی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم، مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد ہی حتمی اعلان کرے گی۔
عید قربان کی آمد کا مطلب ہے کہ ملک بھر میں مویشی منڈیوں کی رونقیں، خریداری کی چہل پہل اور گھروں میں قربانی کی تیاریاں زور پکڑنے والی ہیں! اگر چاند کی پیشگوئی درست رہی، تو عید کی خوشیوں میں بس کچھ ہی ہفتے باقی ہیں!