سونے کے نرخوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اور منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ عالمی سطح پر سونا 28 ڈالر سستا ہو کر 3010 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جس کا براہِ راست اثر پاکستان کی سونے کی مارکیٹ پر بھی پڑا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نیا نرخ 3 لاکھ 18 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا۔
اسی طرح، 10 گرام سونا بھی 1715 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے تک آ گیا۔