فلائی دبئی نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائٹس کا آغاز کر دیا

image

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن فلائی دبئی پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ فلا ئی دبئی کی پہلی پرواز جمعرات کی رات کو 164 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچی، باچا خان ایئرپورٹ پر فلائی د بئی کی پرواز کو واٹر کینن سلامی دی گئی۔

فلائی دبئی کا باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے آپریشن کا آغاز خوش آئند ہے، جس سے نہ صرف متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر مستفید ہوں گے بلکہ دیگر ممالک کے لیے بھی سفری سہولت میسر ہو گی۔ 

فلا ئی دبئی کی آمد پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہوئی، متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن ہفتے میں 7 فلائٹس آپریٹ کرے گی، جس سے پشاور سے خلیجی و یورپی ممالک کیلئے فضائی روابط میں توسیع ہو گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US