فیلڈ مارشل عاصم منیرکی امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات طے ہو گئی

image

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی غیر معمولی پیشرفت ، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات طے ہوگئی۔ وائٹ ہاوس کے مطابق صدر ٹرمپ آج فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

اور ظہرانہ کے موقع پر صدرٹرمپ سے آرمی چیف کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی۔ اس ملاقات میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ملاقات آج امریکا میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کے قریب ہوگی۔

جمان وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ ظہرانے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔

صدرٹرمپ کے اقتدارمیں آنے کےبعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی صدرکسی فوجی سربراہ کو کیبنٹرروم میں ظہرانہ دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US