جب صہیونی حکومت اپنا دفاع نہیں کر پائی تو امریکا کو میدان میں لایا گیا، ایرانی سفیر

image

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضاامیری مقدم نے کہا ہے کہ جب صہیونی حکومت اپنا دفاع نہیں کر پائی تو امریکا کو میدان میں لایا گیا، ہم اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو مرتبہ امریکا کی اٹھارہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق کی۔

سپریم لیڈر نے بھی واضح کیا تھا کہ ایٹمی پروگرام پرامن ہے، انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین اور غزہ کے حوالے سے سخت موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسی وجہ سے حملہ کیا گیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل نام کی کوئی ریاست نہیں بلکہ ناجائز حکومت ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلمانوں کی مدد حاصل ہے، اس پر اطمینان ہے۔

پاکستان کی حکومت ، صدر، وزیراعظم اور وزیر دفاع نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

رضا امیری مقدم کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی ایران میں رجیم چینج کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔

جو ایران پر حکومت کرنے کی خواہش میں اسرائیل کے سائے میں چھپا بیٹھا ہے وہیں رہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US