یوٹیوب مواد کا اے آئی ماڈلز کی تربیت میں استعمال، گوگل کا بڑا قدم

image

گوگل کی جانب سے یوٹیوب کی ویڈیوز کو جیمنائی اور ویو 3 ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

درحقیقت ان ویڈیوز کو تیار کرنے والے افراد کو بھی علم نہیں کہ ان کا مواد آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے یوٹیوب کی متعدد ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے 30 ارب یوٹیوب ویڈیوز میں سے ایک سب سیکشن تیار کیا گیا ہے۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ کن ویڈیوز کو اے آئی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، مگر گوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کریٹیرز اور میڈیا کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے اپنے معاہدوں کا احترام کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم ہمیشہ یوٹیوب مواد کو اپنی پراڈکٹس بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اے آئی کی آمد سے کچھ تبدیل نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق ہم ہمیشہ لوگوں کے تحفظ کا بھی خیال رکھتے ہیں اور ہم اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ صارفین کے پاس ایسا کوئی کنٹرول نہیں جس سے وہ یوٹیوب کو اپنی ویڈیوز اے آئی کی تربیت کے لیے استعمال کرنے سے روک سکیں۔ یوٹیوب کے اصول و ضوابط کے مطابق جو مواد آپ اس سروس کو فراہم کرتے ہیں،اس کے ساتھ آپ یوٹیوب کو اس مواد کو دنیا بھر میں استعمال کرنے کا لائسنس بھی فراہم کرتے ہیں۔

صارفین کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا مواد ایسے اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو بتدریج ان کا مقابلہ کریں گے یا ان کا متبادل بن جائیں گے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US