ایرانی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تہران سے ایک شخص کو ’موساد کے لیے جاسوسی‘ کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان سے’اسرائیل کے لیے کام کرنے‘ کے الزام میں 26 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
- سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو 'شدید نقصان پہنچا' ہے اور اسے کئی برس پیچھے دھکیل دیا گیا ہے تاہم انھوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا
- حماس کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ثالثوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں
- ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہرٹز اخبار کو بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے
- ایرانی پارلیمنٹ نے اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی منطوری دے دی ہے
ایران کا تہران سے موساد کے ’جاسوس‘ اور صوبہ خوزستان سے ’اسرائیل کے لیے کام کرنے‘ والے 26 افراد گرفتار کرنے کا دعویٰ