یکم سے دس محرم تک سندھ میں دفعہ 144 نافذ ہوگی، نوٹیفیکشن جاری

image

محکمہ داخلہ سندھ نے یکم محرم سے دس محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے معطل رہیں گے جبکہ نو اور دس محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

صوبے میں ڈرون ہیلی کیم، اور بغیر اجازت جلسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی رہے گی، نوٹی فیکیشن میں لائوڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں اور بزرگوں کو استثنٰی حاصل ہوگی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US