شہد کی مکھیوں کو کنٹرول کرنے والی جدید ڈیوائس متعارف

image

دماغ کنٹرول کرنے والی ڈیوائس صرف 74 ملی گرام وزنی ہے۔

چین میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ذہن کنٹرول کرنے والی دنیا کی سب سے کم وزن ڈیوائس بنانے کا دعویٰ کردیا۔ سائنس دانوں نے یہ ڈیوائس شہد مکھیوں کے لیے بنائی ہے۔

یہ چھوٹی سی دماغ کنٹرول کرنے والی ڈیوائس صرف 74 ملی گرام وزنی ہے جس کے متعلق محققین کا کہنا ہے کہ یہ مکھی کے پیٹ میں موجود اس خانے جس میں پھول کا رس جمع ہوتا ہے سے بھی ہلکی ہے۔

پروفیسر ژاؤ جیلیانگ کی رہنمائی میں کام کرنے والی بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ڈیوائس کا سسٹم سیدھا مکھی کے دماغ سے جڑتا ہے۔

جب ڈیوائس کو شہد کی مکھی کی پشت پر رکھا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والی تین سوئیاں مکھی کے دماغ میں لگا دی جاتی ہیں۔ جس کے بعد آپریٹرز مکھی کے دماغ میں برقی پلسز بھیج سکتے ہیں اور مطلوبہ سمتوں میں اڑنے کی ہدایات جاری کر سکتے ہیں۔

چائینیز جرنل آف مکینیکل انجینئرنگ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ دورانِ آزمائش مکھیوں نے 90 فی صد تک درستی کے ساتھ آپریٹر کی ہدایات مانیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts