کراچی : ماری پور ہاکس بے روڈ پر حادثہ، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

image

کراچی کے علاقے ماری پور میں ہاکس بے روڈ پر تیز رفتار گاڑی نالے کی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقع میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 1 مرد ایک خاتون اور 2 بچیاں شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 1بچہ، 1بچی، 1 خاتون اور 1 مرد شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts