پاکستان میں سرخ چاند گرہن کب ہو گی؟ جانیے

image

پاکستان میں 7 ستمبر 2025 کی رات ایک مکمل چاند گرہن واقع ہوگا، جو پورے ملک میں واضح طور پر دیکھا جائے گا جبکہ چاند کا رنگ سُرخ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرحلہ شروعات ہفتہ، 7 ستمبر 2025 کو رات 8:28 بجے ہوگا اور اختتام تقریباً صبح 1:55 بجے ہوگا۔

گرہن کی شروعات سے لیکر اختتام تک کی مدت تقریباً 5 گھنٹے 27 منٹ رہیگی جبکہ مکمل گرہن کا اثر 82 سے 83 منٹ تک رہے گی۔

جن شہروں میں گرہن واضح طور پر نظر آئے گا، اس میں بڑے شہر جیسے کراچی، لاہور اور اسلام آباد شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس نے تصدیق کی ہے کہ یہ گرہن ’سرخ چاند‘ بنے گا کیونکہ چاند اس وقت سرخی مائل ہوجاتا ہے جب زمین کے مدمقابل سورج کی روشنی سے زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے۔

یہ مظہر بغیر کسی خاص آلے کے باآسانی آنکھوں سے دیکھا جا سکے گا تاہم اگر آپ دوربین استعمال کی جائے تو مظہر مزید واضح اور حیرت انگیز دکھائی دے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts