پہلگام فالس فلیگ بے نقاب، منوج سنہا کے بیان نے مودی سرکار کو جھوٹا ثابت کردیا۔ مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کردیا۔
ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تسلیم کیا کہ پہلگام حملہ سیکورٹی ناکامی تھی۔ٹائمز آف کےانڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تسلیم کیا کہ فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔کانگرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی ذمہ داری مودی سرکار کی ہے۔سکیورٹی ناکامی پر اس سے جواب طلبی کی جائے، رہنما نیشنل کانفرنس نے کہا کہ منوج سنہا کی غلطیوں نے کشمیری عوام کی جان، روزگار اور عزت کو شدید خطرے میں ڈال دیا۔دی وائر کے مطابق مودی سرکار پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کےشواہد عالمی سطح پر دکھانے میں ناکام رہی۔