کرن خان کی پہلی طلاق کیوں ہوئی تھی؟ سابق شوہر اور بیٹے سے تعلقات کے بارے میں بہت کچھ بتا دیا

image

"کبھی کبھی دو اچھے انسان بھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ میرے سابق شوہر اچھے تھے، اور میں بھی بری نہیں تھی۔ ہم دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کبھی کچھ برا نہیں کہا۔ ہم نے عزت کے ساتھ علیحدگی اختیار کی، اور اسی وجہ سے ہم اپنے بیٹے کی اچھی کو پئیرنٹنگ کر سکے۔ نہ کوئی لڑائی ہوئی، نہ بے وفائی. ہم صرف ایک دوسرے سے میل نہیں کھاتے تھے۔"

ٹی وی پر نرم لہجے اور باوقار انداز کی پہچان بننے والی اینکر و اداکارہ کرن خان نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو فینز سے چھپایا نہیں۔ کھانا پکانے کے شوز ہوں یا صبح کے لائیو مارننگ پروگرامز، کرن خان کی موجودگی ناظرین کے لیے سکون اور سنجیدگی کا سبب رہی ہے۔ اداکارہ عنبر خان کی بہن ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک ماں بھی ہیں، جنہوں نے زندگی کے کئی مشکل فیصلے بڑے حوصلے سے لیے۔

حال ہی میں کرن خان سما ٹی وی کے ایک پروگرام کی مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنی طلاق کے حوالے سے ایسا نقطۂ نظر پیش کیا جس نے ناظرین کو حیران کر دیا۔ طلاق جیسے نازک موضوع پر ان کی گفتگو نے دکھایا کہ رشتوں کے بکھرنے کا مطلب ہمیشہ تلخی نہیں ہوتا۔

کرن نے بتایا کہ ان کی طلاق میں نہ کوئی جھگڑا تھا، نہ بے وفائی، نہ ہی الزام تراشی۔ ان کے مطابق بعض اوقات دو لوگ اچھے ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ نباہ نہیں کر پاتے، اور یہی ان کے ساتھ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ عزت سے بات کرتی ہیں، اور دونوں نے اپنے بیٹے کے لیے بہترین والدین ہونے کی کوشش کی۔

ان کے بیٹے کی تصاویر وہ کبھی کبھار سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں، جو اب کافی بڑا ہو چکا ہے۔ ماں اور باپ کی علیحدگی کے باوجود، وہ دونوں سے یکساں محبت اور رہنمائی حاصل کر رہا ہے۔

لیکن جیسا کہ انٹرنیٹ کا مزاج ہوتا ہے، کچھ صارفین نے تنقیدی رویہ بھی اپنایا۔ ایک نے سوال کیا: ’’اگر سب کچھ ٹھیک تھا تو طلاق کیوں ہوئی؟‘‘ دوسرے نے طنزیہ کہا: ’’اب ہر طلاق یافتہ خاتون مارننگ شوز میں شادی پر لیکچر دیتی دکھائی دیتی ہے۔‘‘ مگر کچھ آوازیں سمجھداری کی بھی تھیں، جیسے ایک صارف نے لکھا: ’’اگر کسی کی کئی بار طلاق ہو جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بُرا انسان ہے۔‘‘

کرن خان کی یہ گفتگو اس بات کا پیغام ہے کہ رشتوں کا خاتمہ اگر سمجھداری اور وقار سے ہو تو زندگی کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، بلکہ نئے راستے کھلتے ہیں نہ صرف والدین کے لیے، بلکہ بچوں کے مستقبل کے لیے بھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts