ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے پر آگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1629 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 19 ڈالر کمی سے 4195 ڈالر فی اونس رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 102روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 231روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔