جویریہ عباسی نے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ اٹھا دیا، ویڈیو وائرل

image

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کا راز سوشل میڈیا پر بتا دیا۔

حالیہ ویڈیو میں جویریہ عباسی ایک ڈرماٹولوجسٹ کے کلینک میں نظر آئیں جہاں وہ اپنا کاسمیٹک پروسیجر کرواتی ہیں۔ اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا میں یہاں کلینک آئی ہوں کیونکہ میری جلد کافی ڈھیلی ہو گئی ہے اس لیے میں ٹریٹمنٹ کروا رہی ہوں۔

ڈرماٹولوجسٹ کے مطابق جویریہ شادی کی تقریب سے براہِ راست کلینک آئیں اور چہرے کو کیمرے کے لیے بہتر بنانے کے لیے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ پروسیجر کے دوران ورچو آر ایف سیشن کیا گیا جس کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے اور چہرہ پہلے ہی بہتر نظر آ رہا ہے۔ بعد میں دوسری سیشن بھی ہوگی جس سے چہرے کی کانٹورنگ مزید نمایاں ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ جویریہ کے ماتھے پر بوٹاکس بھی دیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر ملا جلا ردعمل دیا کچھ نے ٹریٹمنٹ کی تعریف کی جبکہ ایک فین نے کہا کہ پہلے اور بعد کے چہرے میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آ رہا۔

جویریہ عباسی کی یہ ویڈیو فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور شائقین اس پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US